According to details, the man identified as Raymond David, reportedly a staffer of the US Consulate, opened fire at two persons ridding a motorcycle, injuring them seriously. Both the injured were shifted to Services Hospital where they were pronounced dead.
Another motorcyclist was also injured when hit by the speeding car of David who was escaping from the crime scene. The injured was rushed to Services Hospital where he succumbed to his wounds during treatment.
Later, the suspect was apprehended by police and taken to Old Anarkali police station. Police also recovered arms from his possession.
According to SP Operation Umer Saeed, David killed motorcycle riders in self-defence.
He said that a weapon was recovered from the possession of motorcyclists.
People staged protest soon after the incident outside Old Anarkali Police Station and burned tyres. They demanded handing over of the accused to them.
Later, Police shifted the American national to an unknown location. Police said that case has been registered against David.
Information officer at the US Consulate refused to comment immediately on the incident.
In Urdu
لاہور کےعلاقے مزنگ میں ایک امریکی قونصلیٹ کے ایک ملازم کی فائرنگ اور کار کی ٹکر سے تین پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے امریکی باشندے کو حراست میں لیا ہے اور اس کی گاڑی بھی حکومت کی تحویل میں ہے۔
لاہور سے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق واقعہ جمعرات کی سہ پہر پیش آیا جب لاہور کے ایک گنجان علاقے مزنگ میں کار سوار امریکی سفارت نے فائرنگ کرکے دو موٹرسائیکل سواروں کو گرا دیا اور تیز رفتاری سے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔
اس کوشش میں کار نےایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ تینوں کو سروسز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کیپٹل سٹی پولیس چیف اسلم ترین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی باشندے کو حراست میں لےگیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ امریکی باشندہ امریکی قونصلیٹ کا ہی ملازم ہے اور سکیورٹی کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کے قبضے سے پستول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق امریکی باشندے ریمنڈ ڈیوس نے پولیس کو جو بیان قلمبند کرایا ہے اس کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سواروں نے اس سےگن پوائنٹ پر کار چھیننے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پرانی انارکلی کے نزدیکی علاقے میں لوگوں نے امریکی باشندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی۔
پولیس کے مطابق ابھی تک ہلاک ہونے والے ایک نوجوان عبیدالرحمان کی شناخت ہوسکی ہے جو شاہ عالمی بازار کا رہائشی ہے۔
No comments:
Post a Comment